Wednesday 23 May 2018

katrina kaif family | قطرینہ کیف اپنی بہن کو لانچ کرنے والی ہیں

قطرینہ کیف کی بہن ایزابیل
چھوٹے اداکاروں کو فلمی پردے پر ایسے انداز میں پیش کیا جاتاہے کہ خواہ فلم ہٹ ہو نہ ہو، ان کی شہرت ہر جگہ پھیل جاتی ہے۔ اسی طرح وہ اداکار جو کسی بڑے اداکار کے بہن یا بھائی ہوتے ہیں جلد ہی شہرت کی بلندیوں کو چھولیتے ہیں ۔ انہیں وہ مشکلات نہیں دیکھنا پڑتیں جو ان کے بڑوں نے دیکھی ہوتی ہیں۔ وہ جلد ہی اپنے قدم جمالیتی ہیں۔ قطرینہ کیف مثال لے لیجئے ہندی سینما میں آئیں اور اپنے آپ کو سپر سٹار منواکر ہی دم لیا۔ یہ کل چھ بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔ سب سے چھوٹی ایزابیل ہیں جو بولی وڈ میں قد م رکھنے والی ہیں۔ ایزابیل کو پہلے تو کوئی نہیں جانتا تھا لیکن اس وقت وہ سب کی نظروں میں آئیں جب انڈیا نے انہیں اپنے نمبر ون بیوٹی برانڈ کا سفیر بنایا۔
اندیا سے اس برانڈ کی سفیر وہ پہلی شخصیت نہیں ہیں۔ اس سے پہلے ریکھا، ایشوریہ رائے وغیرہ بھی اس برانڈ کی سفیر رہ چکی ہیں۔ موجود سفیروں میں کرینہ کپور اور شردھااکپور شامل ہیں۔
ایزابیل گلیمر کی دنیا میں ایک نیا اضافہ ہیں۔ عام طور پر کسی کے بارے میں اندازہ مشکل ہوتاہے کہ وہ کامیا ب ہوپائےگا یا نہیں۔ لیکن ایزابیل کے بارے میں سبھی کی رائے یہ ہے کہ وہ اپناجادو ضرور جگا پائیں گی۔
قطرینہ کا کردار کافی دلچسپ ہے۔ وہ اپنی بہن کی ہر طرح مدد کررہی ہیں جس سنے ان کو قدم جمانے کا موقع مل سکے۔ شروع میں قطرینہ کو اردو بولنے میں کافی مشقت پیش آتی تھی ، اسی مشکل کے پیش نظر انہوں نے اپنی بہن کے لیے ایک اردو استاد مقرر کررکھا ہے جو روزانہ انہیں اردو کی مشق کراتاہے۔

ایزابیل سے جب سوال کیا گیا کہ وہ کیا وہ اس لیے منتخب ہوئی ہیں کہ وہ ایک سٹار کی بہن ہیں؟ ان کا جواب تھا جی ہاں۔ لیکن مجھے دیکھنے کے بعد انہوں نے میرے اندر کی صلاحیت کو جانچا اور بالآخر فیصلہ کیا کہ مجھے سفیر بنایاجائے۔ 

No comments:

Post a Comment